ایک دوسرے سے دست وگریباں ہونے کا ماحول درست نہیں، شہباشریف

لندن پہنچنے پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نجی دورے پرآیا ہوں، کچھ میٹنگزبھی ہوں گی۔ انکا کہنا تھا کہ میں اس دوران اپناچیک اپ کرواؤں گا اوربیگم کلثوم نوازکی عیادت کروں گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کومل جل کرملکی ترقی میں اپناکرداراداکرناہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوکسی تصادم کی طرف جانے سے بچانا ہے جب کہ بات چیت کے ذریعے پاکستان کا مستقبل تابناک بنائیں اور ایک دوسرے سے دست وگریباں کاماحول درست نہیں ہے۔

پنھنجي راءِ لکو