یوم پاکستان 23مارچ پریڈ : اسلام آباد ٹریفک پولیس کا خصوصی پلان جاری

پاکستان ڈے پاک فوج کی 21مارچ فل ڈریس ریہرسل ہوگی جس کے باعث جڑوں شہروں کی سکیورٹی بھی انتہائی سخت کر دی گئی جس کے سلسلے میں سکیورٹی وجوہات کی بنا پر موبائل سروس بند کر دی گئی اورٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ۔
فل ڈریس ریہرسل کے اختتام تک اسلام آباد، راولپنڈی کی فضائی حدود بھی مکمل بند ہوں گی جبکہ اسلام آباد اور راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب متبادل ٹریفک پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔
فیض آباد سے جانب اسلام آباد اور پنڈی ٹریفک بند رہے گی مری روڈ سےاسلام جانے والی ٹریفک ڈبل روڈ سے براستہ نائنتھ ایونیو وفاقی دارالحکموت میں داخل ہوسکے گی ۔
نائنتھ ایونیو سے پنڈی آنے والی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ سے ہوتے ہوئےڈبل روڈ ٹرن پر بنائے گئے یوٹرن سے ٹرن لےکر راولپنڈی شہر میں داخل ہو سکے گی کرال چوک سے آنے والی ٹریفک کھنہ پل سروس دوڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر 8/بندکھنہ روڈ/صادق آباد براستہ راول روڈ/ سی بلاک مری روڈ سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ سےنائنتھ ایونیو سے اسلام آباد میں داخل ہوگی جبکہ شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند رہے گا۔

پنھنجي راءِ لکو