یوم پاکستان پرتوپوں کی سلامی سے دن کاآغاز

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں یوم پاکستان کے دن کا آغاز 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
یوم پاکستان پرلاہور کےمحفوظ شہید گیریژن میں پاک فوج کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی اور پشاور کے کرنل شیرخان اسٹیڈیم میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا گیا۔
مزار اقبال یوم پاکستان کے موقع پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد کی گئی ہے۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھالے۔
تقریب کے مہمان خصو صی پاک فضائیہ کے ایئر کمو ڈور سید فصاحت تھے۔ پنجاب رینجرز اور پاک فضائیہ کے جوانوں نے مزار اقبال پر سلامی دی، جس کے بعد گارڈز کی ذمہ داری پنجاب رینجرز سے پاک فضائیہ کے دستے کو منتقل کی گئی۔ اس موقع پر مزار پر فاتحہ خوانی اور چادر چڑھائی گئی۔

پنھنجي راءِ لکو