آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا برونائی دار السلام کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کی سلطان برونائی حاجی حسن البلقیا معیزالدین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دفاعی شعبے میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کےعسکری تعلقات پر بھی بات چیت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی چیف کی برونائی کے نائب وزیر دفاع داتوپدوکاسری یوسف سے بھی ملاقات کی اور آرمی چیف کی برونائی کی بری، فضائی افواج کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں تربیت اور سیکیورٹی تعاون پر گفتگو بھی کی گئی اور برونائی کی سیاسی، عسکری قیادت نے پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کو سراہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو