جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی مسلم لیگ (ن) کے لیے بڑی قربانیاں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتا، البتہ میں نواز شریف کو نیب سے انصاف ملتا ہوا نہیں دیکھتا۔
شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بھٹو کو ایٹمی پروگرام کی سزا دی گئی، جب ایٹمی منصوبے کی بنیاد رکھی جارہی تھی تو انہوں نے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ 18 ویں ترمیم تمام صوبوں کے متفقہ رائے سے کی گئی، اگر مذکورہ ترمیم کو ختم کیا گیا تو ملک کے ساتھ بڑی زیادتی ہوگی، ملک میں جمہویت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔
عالمی منظر نامے پر تبصرہ کرتے ہوئے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارے درمیان تفرقہ پیدا کر رہا ہے، ملک کو اس وقت سیاسی عدم استحکام سے بچانا ہوگا، پاکستان کی ترقی کے لیے سب کو ایک ہوکر کام کرنا ہوگا۔


