آرمی چیف کے نوٹس لینے پرسعودی عرب میں قید پاکستانی کو رہائی مل گئی

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ گم ہونے پرسعودی پولیس نے شک کی بنا پر پاکستانی شہری محمد ندیم کو حراست میں لیا تھا، قید کے دوران دوستوں نے جیل سے سوشل میڈیا پر لوگوں سے مدد کی اپیل کی تھی۔
بعد ازاں خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آرمی چیف نے ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو مدد فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
جس کے بعد ندیم کو مطلوبہ دستاویز فراہم کردی گئیں اور ندیم کو ریاض جیل سے رہا کردیا گیا جو جمعہ کو وطن واپس پہنچے گا۔ندیم کا تعلق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر چھ سے ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.