کراچی کا پانی کہاں گیا؟ سربراہ واٹر کمیشن برہم

سندھ ہائی کورٹ میں واٹرکمیشن کی سماعت جاری ہے جس کے دوران کراچی میں پانی کے بحران پر سربراہ واٹرکمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم برہم ہوگئے، انہوں نے استٹسار کیا ہے کہ کراچی کا پانی کہاں گیا؟
سربراہ واٹرکمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیر ہانی مسلم نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو فوری طلب کرلیا۔
واٹر کمیشن کے مطابق کراچی میں پانی نہ ملنےپر لوگ رو رہے ہیں، برا بھلا کہہ رہے ہیں۔
سربراہ کمیشن جسٹس ریٹائرڈ امیرہانی مسلم نے پوچھا کہ بتائیں کراچی میں کیا ہو رہا ہے؟ پانیکہاں گیا؟
کمیشن نے واٹربورڈ کے وکیل پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کوبلائیں، کہاں ہیں وہ؟
واٹر کمیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹربورڈ مصروف ہیں تو دوسرے افسران کہاں ہیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.