وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی لندن پہنچ گئے۔ برطانوی اعلیٰ حکام اور پاکستانی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم شاہد خاقان دولت مشترکہ سربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم برطانوی ملکہ الزبتھ، پرنس آف ویلز شہزادہ چارلس اور برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے سے ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر اعظم دولت مشترکہ کے ایگزیکٹو اور رپٹریٹ اجلاسوں میں شریک ہوں گے۔

پنھنجي راءِ لکو