سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری

صدر ممنون حسین نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سفارش پر سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کی فاٹا تک توسیع کے بل کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد یہ بل فوری طور پر نافذ العمل ہوگیا ہے۔
13 اپریل کو سینیٹ میں سپریم کورٹ اور پشاور ہائیکورٹ کا دائرہ کار وفاق کے زیر انتظام علاقے فاٹا تک بڑھانے کیلئے ’فاٹا دائرہ کار بل 2017‘ منظور کیا گیا تھا۔

پنھنجي راءِ لکو