قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنا ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ قبائلیوں کے مسائل یہیں رہتے ہوئے حل کرنا ہیں، ملک دشمنوں کی نظر ہونے نہیں دینا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے میرانشاہ میں تاجروں کے جرگے نے ملاقات کی۔
جرگے میں میرانشاہ کے دکانداروں کے نقصان کی زرتلافی کا تعین کرنے کے لیے پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان کی نگرانی میں دکانداروں کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ کمیٹی کے قیام کے بعد دکانداروں نے پاک فوج کے کردار پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مسئلہ ایسا نہیں جو بات چیت سےحل نہ ہوسکے، قبائلی عوام نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر قربانیاں دیں، ان ہی قربانیوں کے باعث آج فاٹا میں امن قائم ہوا، اب بہتر امن اور روزگار کے مواقع دے کر آگے بڑھنا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو