کراچی میں بجلی کا بحران، وزیراعظم آج شہر قائد پہنچیں گے

گورنر ہاؤس میں کابینہ برائے توانائی کے اجلاس کی صدارت وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری، مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل، کے الیکٹرک کے سی ای او، ایس ایس جی کے ایم ڈی، سیکرٹری خزانہ صنعت و تجارت کے قائم مقام صدر بھی اجلاس میں شریک ہونگے۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو بجلی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
اجلاس میں کے الیکٹرک اور سوئی سودرن گیس سے بھی بجلی کے بحران کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی جائے گی۔

پنھنجي راءِ لکو