آئندہ انتخابات میں منی لانڈرنگ کرنے والوں سے اتحاد نہیں ہوگا، عمران خان

لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات کے لیے پارٹی ٹکٹ میرٹ پردیں گے اور نگراں سیٹ اپ کے لیےتمام جماتوں سےمشاورت ضروری ہے۔ انکا کہنا تھا کہ 2013 میں مک مکا کرکے نگراں حکومت لائی گئی تھی ۔ نگراں حکومت کامقصدصاف اورشفاف الیکشن کراناہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں منی لانڈرنگ کرنےوالوں سےاتحادنہیں ہوگا۔ نوازشریف نے پاناماپیپرزکے بعد لندن میں 4 فلیٹس کا اعتراف کیا تھا۔ نوازشریف 3 بار وزیراعظم رہے، فلیٹس خریدنے کے لیے پیسا کہاں سے آیا؟ نوازشریف بتائیں فلیٹس خریدنے کے لیے پیسہ باہر کیسے بھجوایا؟۔
پی ٹی آئی کے کپتان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوپتالگ گیاہے کہ وہ پکڑے گئے ہیں اس لیے اب ڈرامے کررہے ہیں۔ نوازشریف نے اپنے بچوں کے نام پر 16 کمپنیزمیں اربوں روپے رکھے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ دیگرادارے اپنا کام نہیں کررہے، اس لیے چیف جسٹس یہ سب کر رہے ہیں اور نوازشریف نےاداروں کو اس لیے تباہ کیا تاکہ ان سے پوچھ گچھ نہ ہو۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ چوری کا پیسہ پکڑا جانے لگا تو انکے لیے جمہوریت خطرے میں پڑنے لگی۔ نظام کوخطرہ چوروں اورمنی لانڈرنگ کرنے والوں سے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جوچوروں کو پکڑے گا اور انصاف دے گا وہ پاکستان کومضبوط کرےگا۔ انکا کہنا تھا کہ 29اپریل کوپاکستانی سیاست میں فیصلہ کن وقت آئےگا۔ 29اپریل کونظرآئےگا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔ عوام خوش ہیں کہ پہلی مرتبہ طاقتورکااحتساب ہواہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں ناکامیوں کاذمہ دارپاکستان کوقراردے رہاہے۔ پاکستان کا سنہری دور نظر آرہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو