نوازشریف کی باتوں کوغلط رنگ بھارتی میڈیا نےدیا،وزیراعظم

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پارلیمنٹ میں دھواں دھار تقریریں کی گئیں،تقریرکرنےوالےمیرےدوستوں نےاخبارکی خبرنہیں پڑھی،نوازشریف کی خبر پڑھی ہوتی تو یہ بات نہ کرتے،بات کرنےوالوں میں سننے کا بھی حوصلہ ہونا چاہیے۔
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نواز شریف نے انٹرویو میں کہا ممبئی حملہ کرنے والوں کو پاکستان سے بھیجا گیا۔ نواز شریف کے اس ایک جملے سے غلط تاثر لیا گیا جس کو مسترد کرتا ہوں۔ پاکستان کسی بھی طرح سے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیتا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا پرویز مشرف اور پاشا نے بھی اس پر باتیں کی ہیں۔ عمران خان، درانی اور رحمٰن ملک نے بھی اس ایشو پر بات کی ہے۔ انٹرویو میں جس طرح کہا گیا اور جس طرح لکھا گیا وہاں سے ایشو پیدا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے اپنے مفاد کے لیے اس خبر کے مخصوص حصے کو اٹھایا۔ بدقسمتی سے بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کو ہم نے آگے بڑھایا، جو باتیں کی جارہی ہیں اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے، لمبے انٹرویو میں صرف ایک جملے کو غلط رپورٹ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام صورتحال مس رپورٹنگ سے شروع ہوئی اب اسے ختم ہوناچاہیئے۔ معاملے کی وضاحت دے دی ہے اس ایشو کو اب ختم ہونا چاہیئے۔ پارٹی لیڈر ایسی باتیں کریں جو حقائق پر مبنی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جس شخص نے پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اس کے لیے آج غداری کی باتیں ہو رہی ہیں۔ نواز شریف کا مخصوص بیان ایک بڑے انٹرویو کا حصہ ہے۔ انٹرویو میں صحافی نے چند باتیں لکھیں اور صرف ایک ایشو اٹھایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں