پاکستان اورافغانستان کوملکرامن واستحکام یقینی بناناہوگا،ناصرجنجوعہ

مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورافغانستان درداورمشکلات کےشراکت دارہیں،افغانستان دنیاکازخم بن چکاہمیں ملکرمرہم رکھنا ہے، افغان بچوں نے1979ءسےاب تک جنگ کےعلاوہ کچھ نہیں دیکھا،پاکستان ہمیشہ افغانستان کےساتھ ہے۔
مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ پاکستان نےہمیشہ مسئلےکےپرامن حل کی بات کی،افغان طالبان کوسیاسی دھارےسےباہررکھنابڑی غلطی تھی،پاکستان نےافغانستان کےباعث دہشت گردی کاسامناکیا۔
ناصر جنجوعہ کا مزید کہنا تھا کہ دیرپاقیام امن کےلیےپاکستان افغانستان کےساتھ کھڑاہے، پاکستان اورافغانستان کوملکرامن واستحکام یقینی بناناہوگا،دونوں ممالک کوتعمیری سوچ کےساتھ مذاکرات کاراستہ اپناناہوگا،پاکستان اورافغانستان کاساتھ دینےپرچین کےشکرگزارہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.