العزیزیہ ریفرنس : نوازشریف کےخلاف واجد ضیاء کا بیان ریکاڑد کیا جائے گا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیرکریں گے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف احتساب عدالت میں پیش ہوں گے، سماعت کے دوران جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔
احتساب عدالت میں گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کےاکاؤنٹ کی ٹرانزکشنزکا اصل ریکارڈ اور جاری چیکس کی تفصیلات نجی بینک منیجرنورین شہزادی نے عدالت میں پیش کیں تھی۔
دوسری جانب جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا کہنا تھا کہ شواہد کے مطابق مریم، حسن، حسین نے جعلی دستاویزات جمع کرائے، لندن فلیٹس کی خریداری و دیگر کاروبارکی دستاویزات جعلی نکلیں۔

پنھنجي راءِ لکو