وزیر داخلہ احسن اقبال صحت یاب، اسپتال سے ڈسچارج

سروسز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کردیا جس کے بعد اب وفاقی وزیر کی عیادت کے لئے سیاسی شخصیات کی آمد کا سلسلہ مزید تیز ہوچکا ہے۔
اس موقع پر علاج معالجہ کے بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے وفاقی وزیر کو سیاسی سرگرمیاں شروع نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے بتایا کہ احسن اقبال کے زخم مندمل ہونے کے بعد ان کے پیٹ کے ٹانکے کھول دیئے گئے ہیں، تاہم احسن اقبال کے بازو کے ٹانکے ایک ہفتے تک کھولے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں