اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک بھر میں آج یوم یکجہتی منایا جارہا ہے

بیت المقدس میں فلسطینوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے گئے مظالم کیخلاف ملک میں آج ’’یوم یکجہتی فلسطین‘‘ منایا جارہا ہے۔
یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غزہ میں اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کیلئے خصوصی ریلیاں اور کانفرنسز منعقد ہوں گی۔
اس کے علاوہ نماز جمعہ کے خطبات میں فلسطینیوں کی آزادی اور اسرائیلی تسلط کے خلاف قرار دادیں بھی منظور کی جائیں گی۔

پنھنجي راءِ لکو