وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات،نگراں وزیراعظم کے ناموں پر اتفاق نہ ہوسکا

آج وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ جہاں نگراں وزیراعظم کے لیے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے حکومت کی جانب سے مجوزہ نام پش کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے اپنے نام پیش کئے۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نگران وزیراعظم کے نام پر اتفاق نہیں ہوسکا۔ وزیراعظم ملک سے باہر جا رہے ہیں، اس لئے اب وزیراعظم سے دوسری ملاقات منگل کو ہوگی۔
گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کہ نگران وزیراعظم کے معاملے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے جمعے کو ملاقات کروں گا، جس میں مجوزہ ناموں پر مشاورت ہوگی، اتفاق ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اعلان میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ہیں

پنھنجي راءِ لکو