ورکنگ بانڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی، 3بچوں سمیت 4افراد شہید،10زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی جاری ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے آج صبح سیالکوٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانیؤہ بنایا۔ جس کے نتیجے میں 3 بچوں ،1 خاتون سمیت 4 شہری شہید اور 10 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی پر پنجاب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چکیوں کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ سیکٹر پر وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پنھنجي راءِ لکو