ٹیکساس فائرنگ میں جاں بحق ہونے والی سبیکا شیخ سپرد خاک

امریکی ریاست ٹیکساس کے سانتافی ہائی اسکول میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کو آہوں اور سسکیوں کیساتھ شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
اس سے قبل سبیکا کی نماز جنازہ گلشن اقبال حکیم سعید گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔نماز جنازے میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیرداخلہ سہیل انور سیال، مصطفیٰ کمال ،سعید غنی اور دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔
حکیم سعید گراؤنڈ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، آنے والوں کو تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی۔
تاہم نماز جنازہ کے بعد سبیکا کی تدفین تدفین شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ قبرستان میں ہوگی،سبیکا کو دادی کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔

پنھنجي راءِ لکو