نگراں وزیراعظم کی عید الفطر پر اہل اسلام اور پاکستانی قوم کو مبارکباد

نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک کا عید الفطر کی مبارکباد دتیے یوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے مستفید ہونے کا موقع فراہم کیا اور اللہ تعالیٰ ہماری عبادات قبول فرمائے۔
انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا دن رمضان المبارک کے حوالے سے یوم تکمیل رحمت الٰہی اور یوم تشکر ہے۔ اللہ تعالیٰ کی بے پایاں نعمت و رحمت کا تقاضا ہے کہ ہم قادر مطلق کے احکامات کی روشنی میں اپنے روز و شب کو منور کریں کیونکہ یہی صراط مستقیم ہے جس پر چل کر ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو