شمالی وزیرستان شہید ہونے والے 3 فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی

شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاکستانی چیک پوسٹ پر سرحد پار حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہونے والے تین فوجی جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
نمازِ جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل عابد لطیف و دیگر حکام نے شرکت کی، شہدا کی میتوں کو نمازِ جنازہ کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ شب مطابق سرحدپار سے دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان کے بارڈر شوال پر پاکستانی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔ حملہ آواروں کی فائرنگ کی زد میں آکر تین سیکیورٹی اہلکار جام شہادت نوش کرگئے۔ فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا جس سے پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
دہشت گردوں کے حملے میں حوالدار افتخار، سپاہی آفتاب، عثمان شدت پسندوں سے مقابلے کے دوران شہید ہوئے تھے۔

پنھنجي راءِ لکو