ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جارہی ہے

آج ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت اور احترام سے منائی جا رہی ہے، شہر شہر نماز عید کے چھوٹے بڑے سیکڑوں اجتماعات ہوئے جن میں ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔
صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی میں دیگر اعلیٰ سیاسی اور سفارتی شخصیات کے ہمراہ عیدالفطر کی نماز ادا کی ۔
شہر قائد میں عید کے اجتماعات پولو گراؤنڈ ، نشتر پارک ، عیدگاہ ناظم آباد، کھجی گراؤنڈ اور طائی گراؤنڈ میں منعقد ہوئے جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کی۔
ملک بھر میں عیداالفطر کے موقع پر نماز عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، پشاور، کوئٹہ اور لاہور میں بھی نماز عید کے اجتماعات کے لئے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔
کراچی میں رہائش پذیر پردیسی عید کی خوشیاں اپنوں کے ساتھ منانے کے لئے صدر، سہراب گوٹھ اور کینٹ کے بس اڈوں پر پہنچ رہے ہیں جہاں غیرمعمولی رش دیکھا جارہا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو