لندن میں مشتبہ شخص کی کلثوم نواز کے کمرے میں داخل ہونے کی کوشش

سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز لندن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جب کہ نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز بھی کلثوم نواز کی تیمارداری کے لیے لندن میں ہی موجود ہیں۔
کلثوم نواز جس اسپتال میں زیر علاج ہیں وہاں آج صبح ایک مشتبہ شخص نے ان کے کمرے میں گھسنے کی کوشش کی جس کو وہاں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
سین نواز کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کسی سے اجازت لیے بغیر کمرے میں گھسا، یہ شخص سیکیورٹی والوں کو بے وقوف بنا کر کمرے میں چلا گیاجب کہ ہم پہلے ہی والدہ کی طبیعت کی وجہ سے پریشان ہیں۔
دوسری جانب کلثوم نواز کے کمرے میں گھسنے والے شخص کی شناخت نوید کے نام سے ہوئی ہے، مشتبہ شخص کو پولیس نے حراست میں لیکر تفتیش شروع کی تاہم تفتیچ کے بعد نوید نامی ملزم کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

پنھنجي راءِ لکو