عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر کارکنوں نے بڑی تعداد میں احتجاج کیا جس پر عمران خان خود کارکنوں سے ملنے پہنچ گئے اور کارکنوں کے مسائل سنے۔ عمران خان کا کہا کہ کسی کے کہنے پر اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کروں گا اور میرٹ پر پارلیمانی بورڈ کے ساتھ مل کر ٹکٹس کے فیصلے کیے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے میرٹ پر کروں گا آپ اپنی شکایت بتائیں اور آج آپ کے کہنے پر فیصلہ تبدیل کرلوں کل اور لوگ آجائیں گے۔
کارکنان نے شکوہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب جنہوں نے ممبر سازی کی انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا اور ٹکٹوں کی تقسیم پر میرٹ کو نہیں دیکھا گیا تھا۔
کارکنان سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے آپ کا نہیں اللہ کا ڈر ہے اور میں نے کہا آپ نظرثانی پٹیشن دائر کریںاس پر غور کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ پلے کارڈز اٹھا کر آگئے یہاں کوئی جلسہ نہیں ہو رہا ہے اور آپ کو لگتا ہے ٹکٹ کی تقسیم ٹھیک نہیں ہوئی تو دلیل لکھ کر دیں۔

پنھنجي راءِ لکو