عمران خان مخالفین کےاعصاب پرسوارہیں : بابراعوان

عمران خان کے وکیل بابراعوان نے کہاکہ عمران خان عدالت سےنااہل نہیں ہوئے جوعدالتی فیصلہ پیش کیااس میں کسی عمران خان کاذکرہے عمران خان نیازی ولداکرام اللہ خان نیازی کا ذکرنہیں ہے ۔
کیاکوئی عدالت اس قسم کافیصلہ دے سکتی ہے؟ جودستاویزات پیش کی گئیں وہ فوٹوکاپی ہیں اعتراضات کےساتھ مستنددستاویزات نہیں پیش کی گئیں۔
بابراعوان کا کہنا تھاکہ جوبھی پیش کیاگیااخباری تراشوں پرمبنی ہے ٹوئٹرپرسب کےاکاؤنٹس فیک ہوتےہیں نہیں معلوم کس نےٹوئٹ کیے ۔
انھوں نے کہاکہ یہ اعتراض نہیں تہمت ہے،اس کی سزا80درےہیں،جن کی پارٹی نےاعتراضات فائل کیےوہ چیف جسٹس رہےہیں،عمران خان پراٹھائےگئےاعتراضات جھوٹ پرمبنی ہیں وہ مخالفین کےاعصاب پرسوارہیں۔
بابراعوان نے کہاکہ یہ اخبارکےتراشےفوٹوکاپیاں ہیں،اس طرح کےنان ایشوزسےہماراووٹرمتاثرنہیں ہوگا،کاغذات کاپتاہی نہیں چل رہاکس نےبنائےکس نےدیئے۔
انکاکہناتھاکہ18نومبر2004کوکاغذات تیارکیےگئے،ثبوت کےطورپرپیش کیےگئےکاغذات تصدیق شدہ نہیں،دستاویزات میں عمران خان لکھاہواہے،ولدیت اورپتہ درج نہیں ۔
دوسرےاورتیسرےکاغذمیں بھی عمران خان کا نام ہی نہیں ہے،پاکستان تحریک انصاف کامنشوربھی جلدسامنےآرہاہے،اس طرح کےہتھکنڈوں سےپی ٹی آئی کاووٹرمتاثرنہیں ہوگا ۔

پنھنجي راءِ لکو