ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلز نے کام شروع کردیا

ملک بھرمیں اپیلٹ ٹربیونلزنے کام شروع کردیا، ملک بھرکے 849 حلقوں کیلئے 21 اپیلٹ ٹربیوبلز بنائے گئے ہیں۔
جس کے بعد 22 جون تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پراپیلیں دائرہوں گی۔ اپیلٹ ٹربیونلز23 سے 27 جون تک اپیلوں کونمٹائیں گے۔
اسلام آباد کے لئے ایک، خیبر پختوانخوا میں 6، پنجاب میں 8، سندھ میں 4 اور بلوچستان میں 2 ٹریبونل قائم کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران سے 21 ہزار امیدواروں کی تفصیلات مانگ لیں جس کے بعد امیدواروں کے حلف نامے اوراثاثوں کی تفصیلات ویب سائیٹ پر شائع کی جائیں گی۔ ریٹرننگ افسران نے امیدواروں کا ڈیٹا اسکین کرکے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ بھجوانا شروع کر دیا۔

پنھنجي راءِ لکو