آئل ٹینکروالوں نےہڑتال کی توسب کواندرکردیں گے : چیف جسٹس

آئل ٹینکروالوں نےہڑتال کی توسب کواندرکردیں گے پندرہ دن بعدکوئی ٹینکرشیریں جناح کالونی میں کھڑانہیں ہوگا۔
کراچی میں سپریم کورٹ رجسٹری میں ذوالفقارآبادآئل ٹرمینل کیس ، وزراء کی لگژری گاڑیوں سےمتعلق کیس اور سرکاری زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کی
ذوالفقارآبادآئل ٹرمینل کیس کیسماعت میںمیئروسیم اختراورآئل ٹینکرایسوسی ایشن کےعہدیداران عدالت میں پیش ہوئے ۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسفسار کیا کہ میئرصاحب!کتنےنالوں کی صفائی ہوچکی، بتائیں کس نالےکادورہ کرارہے ہیں جس کے جواب میں وسیم اختر نے کہاکہ سرنہرخیام چلتےہیں ذوالفقارآباد آئل ٹرمینل کاایک سال قبل افتتاح ہوچکاہے آئل ٹینکرمالکان جانےکےلیےتیارنہیں ہیں ۔
ٹینکرزایسوسی ایشن کے صدر یوسف شہوانی نے میئر کراچی کی بات کاٹتے ہوئے کہاکہ بتایا کہ ہم جانےکےلیےتیارہیں،مئیرجھوٹ بول رہےہیں ۔
جس پر چیف جسٹس نے یوسف شہوانی کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ آپ کامیئرہےعزت سےبات کریں۔
یوسف شہوانی نے عدالت کو بتایا کہ 200 ایکڑمیں سےہمیں صرف130ایکڑ اراضی دی گئی ۔
چیف جسٹس نے میئروسیم اختر کو مخاطب کرتےہوئے کہاکہ کام مکمل کیوں نہیں ہوا؟
جس پر وسیم اختر نے بتایاکہ کام مکمل ہوچکا،چاہیں توناظرسے معائنہ کرالیں، چیف جسٹس نے کہاکہ ناظرجائےگا،رپورٹ لائےگا،میں خود جاکردیکھ لیتاہوں، آئل ٹینکروالوں نےہڑتال کی توسب کواندرکردیں گے، 15دن بعدکوئی ٹینکرشیریں جناح کالونی میں کھڑانہیں ہوگا ۔
ٹینکرزایسوسی ایشن کے صدر نے چیف جسٹس سے کہاکہ ایساممکن نہیں ہوپائےگا۔جس پر نے کہاکہ میاں صاحب!آپ کےپاس ہرقسم کی حجت ہے خداکاخوف کریں کچھ حب الوطنی پیدا کریں، میئرکراچی،آپ ساتھ جائیں اورہمیں صورتحال سےآگاہ کریں ۔
عدالت نے ساتھ ہی ضیاءاعوان کوبھی ذوالفقارآباد آئل ٹرمینل کامعائنہ کرنےکاحکم جاری کردیا ۔

پنھنجي راءِ لکو