عمران خان کی این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست دائر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیٹ ٹریبونل میں اپیل دائر کردی۔عمران خان کی جانب سے وکیل بابر اعوان نے اپیل دائر کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی اپیل کی کل سماعت کریں گے۔
عمران خان نے دائر کردہ اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ کہ ریٹرنگ افسر نے خلاف قانون کاغذات نامزدگی مسترد کیے، ایپیلٹ ٹربیونل ریٹرنگ افسر کی جانب سے فیصلے کو کالعدم قرار دے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سب سے بڑی سیاسی جماعت کے چیئرمین ہیں جو عوام کے بنیادوں حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں جب کہ ان کے کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پر مسترد کیے گئے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں درخواست گزار نے حقائق چھپائے اور نا غلط بیانی کی، عمران خان کے خلاف فیصلہ انصاف کے برعکس اور غیرمنصفانہ ہے اس لیے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر کاغذات نامزدگی منظور کیے جائیں۔

پنھنجي راءِ لکو