زلفی بخاری نے ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی ، نگراں وزیرداخلہ

اسلام آباد میں سینیٹر رحمان ملک کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں نگراں وزیر داخلہ نے عمران خان کے دوست زلفی بخاری کا نام بلیک لسٹ سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملے پر بریفنگ دی۔
اعظم خان نے بتایا کہ انکے پاس سیکرٹری داخلہ فائل لے کر آئے اور کہا گیا کہ زلفی بخاری عمران کے ساتھ عمرے کے لیے جا رہے ہیں، لیکن ان کا نام بلیک لسٹ میں ہے اس لیے ان کو روک لیا گیا ہے۔
زلفی بخاری نے بلیک لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست دی اور بیان حلفی دیا کہ وہ واپس آئیں گے، انہوں نے ایک دفعہ بیرون ملک جانے کی اجازت مانگی، میں نے زلفی کی فائل دیکھی اور چھ روز کے لیے جانے کی اجازت دی اور لکھا کہ واپس آنا ہو گا۔
نگراں وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے عمران خان سمیت کسی نے کوئی فون نہیں کیا۔انہوں نے بتایا کہ زلفی بخاری کے خلاف نیب میں آف شور کمپنیوں کا کیس ہے اور نیب نے ہی ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔ کابینہ کمیٹی نہ ہونے کے باعث زلفی کا نام بلیک لسٹ میں ڈالا گیا تھا تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوسکیں۔

پنھنجي راءِ لکو