پاکستان کے سابق سفیر جمشید مارکر انتقال کرگئے

جمشید مارکر کو دنیا میں طویل ترین مدت تک سفیر رہنے کا اعزاز بھی کیا جسکی بنا پر انکا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کیا گیا۔ وہ فرانسیسی ، جرمن اور روسی زبانوں پر عبور رکھتے تھے۔
انہوں نے 1964 میں افریقی ملک گھانا میں بطور سفیر اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، 1986 تا 1988 تک امریکا میں پاکستان کے سفیر رہے اور 1994 تک وہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب بھی رہے۔
جمشید مارکر 24 نومبر 1922 کو ایک پاکستانی پارسی گھرانے میں پیدا ہوئے۔انہوں نے ابتدائی تعلیم بھارتی ریاست اترکھنڈ کے علاقے ڈھیرا دون میں واقع دون اسکول سے حاصل کی۔ بعدازاں وہ لاہور میں واقع فورمین کرسچیئن کالج یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم رہے۔
جمشید مارکر کو کرکٹ سے خصوصی لگاؤ تھا۔ سفارت کاری کے شعبے میں آنے سے قبل وہ عمر قریشی کے ساتھ کرکٹ کے ابتدائی کمنٹیٹر بھی رہے ۔ 1954 میں انہوں نے پہلی کمنٹری بھارتی کرکٹ ٹیم کے پہلے دورہ پاکستان کے موقع پر باغ جناح (لارنس گارڈن) سے کی۔
جمشید مارکر نے بین الاقوامی تعلقات اور سفارت کاری پر مختلف اداروں میں متعدد لیکچرز دیئے جبکہ ان موضوعات پر انہوں نے کئی کتابیں بھی لکھیں۔
جمشید مارکر کے سوگواران میں ایک بیٹی اور اہلیہ شامل ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق جمشید مارکر کی آخری رسومات پارسی عبادت گاہ محمودآباد میں ادا کی جائیں گی۔

پنھنجي راءِ لکو