عمران خان کےکاغذات نامزدگی کمزوربنیادپرمسترد کیے گئے،بابراعوان

عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن ایکٹ میں لکھا ہے آر او تکنیکی غلطیوں کو دور کرے، عمران خان عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔
عمران خان نے این اے 53 سے کاغذات جمع کرائے، کاغذات نامزدگی کمزور بنیاد پر مسترد کیے گئے، میانوالی میں بھی اپیل دائر کریں گے۔
سندھ کا گورنر سیاست کر رہا ہے، خیبرپختونخوا کا گورنر ن لیگ کا جنرل سیکریٹری رہا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سارے صوبوں کے گورنرز کو ہٹایا جائے۔
نادراسےمتعلق الیکشن کمیشن کا خط تائید کرتا ہے، اسلام آبادمیں چیئرمین سی ڈی اے اور ڈی سی پرانا لگاہواہے،این اے52اور54میں ابھی تک 35پنکچروالے امپائربیٹھےہیں۔

پنھنجي راءِ لکو