علیم خان کی زعیم قادری کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

زعیم قادری بارش کاپہلاقطرہ ہے،ن لیگ کی اصلیت سامنےآگئی،حالات بتاتےہیں آنےوالےدنوں میں مزید لیگی ٹوٹیں گے۔
ن لیگ نے کارکنوں کااستحصال کیا،شیرازہ بکھررہےہیں،پی ٹی آئی کےدروازے زعیم قادری کےلیے کھلےہیں،زعیم قادری فیصلہ کریں پی ٹی آئی خوش آمدیدکہےگی۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ زعیم قادری کی پارٹی سے علیحدگی افسوسناک ہے،انہوں نے فیصلے میں تھوڑی جلد بازی کیہے۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ زعیم قادری کاغصہ کم کرنے کےلیے کوششیں جاری رکھیں گے اور انکے تحفظات پارٹی قیادت کےسامنے رکھیں گے، سارےمعاملات گھربیٹھ کرحل ہوسکتےہیں۔
انکامزید کہنا تھا کہ پارٹی کےلیے زعیم قادری کی بہت خدمات ہیں ، زعیم قادری این اے133کی سیٹ سےالیکشن لڑنےکی خواہش رکھتےتھے لیکن کچھ باتیں ایسی ہیں جو وقت پرسامنےآئیں گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹکٹ کی تقسیم حمزہ شہباز نے نہیں ،پارلیمانی بورڈ نے کی، سمجھ نہیں آئی زعیم قادری نے حمزہ شہباز کوکیوں ٹارگٹ کیا؟
رانامشہود کا کہناتھا کہ زعیم قادری کےلیے صوبائی اسمبلی کی ٹکٹ میں کوئی ابہام نہیں، وہ جذبات میں ایسی باتیں کہہ گئے جو نہیں کہنا چاہئیں تھیں۔

پنھنجي راءِ لکو