ایازصادق کا ریٹرنگ آفیسر پر جانبداری کا الزام، الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ریٹرنگ آفیسر غلام مرتضی پر جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے گئے خط میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریٹرنگ افیسر غلام مرتضی کو تبدیل کیا جائے ، آر او انکے سیاسی مخالف علیم خان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آر او برقرار رہے تو یہ قبل از انتخاب دھاندلی ہوگی، اس صورت وہ بطور احتجاج الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں اور آر او کے اعلان کردہ نتائج کو تسلیم نہیں کریں گے۔
مجھے ذاتی طور پر کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے بلایا گیا، جبکہ علیم خان کو استثنی دے دیا گیا، ہمارے احتجاج پر انہیں 19 جون کو بلایا گیا مگر علیم خان کو کہا گیا آپکے کاغذات منظور ہوچکے، آپ اپنی انتخابی مہم چلائیں۔
سردار ایاز صادق نے خط میں موقف اختیار کیا آر او نے کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ان سے توہین آمیز سوال کیے گئے جن کا کاغذات کی جانچ پڑتال سےتعلق نہ تھا۔

پنھنجي راءِ لکو