خطرات سے نٹمنے کے لیے پاک نیوی مکمل طور پر چوکس و مستعد ہے، سربراہ پاک بحریہ

پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے خطاب میں تیزی سے بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور عالمی منظر نامے پر روشنی ڈالی جہاں وسائل کی جستجو اور بالادستی کا حصول مسابقت کے رجحان اور نئی صف بندیوں کو جنم دے رہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی مکمل طور پر چوکس و مستعد ہے اور قومی مفادات بشمول سی پیک اور گوادر کے تحفظ کے لیے علاقائی سمندر وں میں اپنی موجودگی مستقل طور پر برقرا ر رکھے ہوئے ہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے حاضرین کو پاک بحریہ کے وژن کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔
سربراہ پاک بحریہ نے بحری اقتصادیات میں اضافے کے لیے قومی سطح پر میری ٹائم آگہی کے فروغ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ زیر تربیت افسران کو نصیحت کرتے ہوئے ایڈمرل ظفر محمو د عباسی نے کہا کہ قائد انہ حیثیت سے افسر کے لیے لازمی ہے کہ وہ پیشہ ورانہ طرز عمل کے ساتھ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قرآن و سنت کے علم اور نظریہ پاکستان کی روشنی میں اپنی قابلیتو ںاور مہارتوں کا بہترین طریقے سے استعمال کرے۔

پنھنجي راءِ لکو