الیکشن کمیشن حکام پولنگ کیلئے پاک فوج کے1400 افسران کو تربیت دیں گے

پاک فوج کے افسران کو 26 جون سے یکم جولائی تک تربیت دی جائے گی اور اس دوران پاک فوج کے ٹرینرز کو 14 مختلف مقامات پر انتخابی امور پر تربیت دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن نے پاک فوج کے ٹرینرز کی تربیت کے لئے جن مقامات کو منتخب کیا ہے ان میں کراچی، لاہور، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، سرگودھا، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منگلا، پنوں عاقل، کوئٹہ، خضدار، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پریذائیڈنگ افسران کو دی جانے والی تربیت پاک فوج کے 1400 ٹرینرز کو دی جائے گی اور پھر پاک فوج کے تربیت یافتہ ٹرینرز دیگر 2 لاکھ سے زائد فوجی جوانوں کو ٹریننگ دیں گے۔

پنھنجي راءِ لکو