چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستیں مسترد

ہائی کورٹ میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کے این اے 59، پی پی 10 اور پی پی 12 سے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کے خلاف درخواستوں کی سماعت جسٹس عبادالرحمان لودھی نے سماعت کی۔
سماعت کے آغاز میں درخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا کہ بحیثیت وزیر اعظم نواز شریف کے دوسرے دور میں سپریم کورٹ پر حملہ ہوا تھا اور اس وقت چوہدری نثار بھی نواز شریف کے ہمراہ تھے، اس کے علاوہ ٹریبونل میں جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی نامکمل ہے۔ اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔
فریقین کے دلائل سننے کے بعد ٹریبونل نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ پر حملے میں چوہدری نثار کے ملوث ہونے کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے۔ اس کےعلاوہ ان کی جانب سے جمع کرایا گیا بیان حلفی بھی مکمل ہے۔ اس لئے درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو