عافیہ صدیقی سے جیل میں نامناسب سلوک کے معاملہ پر پاکستان نے رابطہ کیا تھا

امریکا میں مجرموں سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق سلوک کیا جاتا ہے اور قیدیوں کے سلسلے میں انسانی حقوق کی ذمہ داریاں پوری کی جاتی ہیں۔
اس سے قبل پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا تھا کہ امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے شکایت کی ہے کہ جیل کے عملے کی طرف سے اُن کے ساتھ نامناسب سلوک کیا گیا۔
ڈاکٹر عافیہ نے یہ بات 23 مئی کو ہیوسٹن میں پاکستان کی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سے ملاقات کے دوران بتائی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو