چیف جسٹس کا چانڈنکامیڈیکل کالج اسپتال کا دورہ

چیف جسٹس آف پاکستان نے6ایڈیشنل سیشن ججز پراظہاربرہمی کرتے ہوئے کہاکہ کارکردگی اطمینان بخش نہیں فوری طورپرتبادلہ کیاجائے ۔
ایڈیشنل سیشن عدالت2کےجج کاموبائل عدالت میں دیکھ کرچیف جسٹس ناراض ہوئے اور سوال کیاکہ موبائل فون عدالت میں رکھنے کی اجازت کس نےدی؟
کارروائی کےدوران سرکاری وکیل کی غیرموجوگی پرچیف جسٹس نے برہم ہوتے ہوئے کہاکہ اسپتال اوردوسرے اداروں کادورہ کرکےمطمئن نہیں،عدالتیں دیکھ کرمجھےبہت مایوسی ہوئی،عدالتی کارروائی اس طرح ہوگی تولوگوں کوانصاف نہیں ملےگا ۔
چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے لاڑکانہ میں چانڈنکا میڈیکل کالج اسپتال میں یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے اطراف کا دورہ کیا ہے۔
یورولوجی ڈیپارٹمنٹ کے لگے اطراف گندگی کے ڈھیر دیکھ کر چیف جسٹس برہم ہوگئے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے اس معاملے پر اسپتال انتظامیہ کی سرزنش کی۔

پنھنجي راءِ لکو