ن لیگ نے چوہدری نثار کے مقابلے کا فیصلہ کرلیا

ن لیگ نے چوہدری نثار کے خلاف اپنے امیدوار نہ کھڑے کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے دو حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔
اس سے قبل مسلم لیگ ن کا فیصلہ تھا کہ وہ چوہدری نثار کے حلقوں سے اپنے امیدوار نہیں کھڑے کرے گی، دو دن قبل ناراض رہنما کی طرف سے آنے والے نرم بیان سے ایسا لگ رہا تھا جیسے فریقین میں برف پگھلنے لگی ہے۔
گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی طرف سے چوہدری نثار کا مقابلہ نہ کرنے سے متعلق بیان جاری کیا گیا تھا تاہم حتمی فیصلہ نواز شریف کو کرنا تھا، امیدوار نہ لانے کے متبادل آپشن پر بھی غور کیا گیا۔
مشاورت اور غور و خوض کے بعد نواز شریف نے چوہدری نثار کے خلاف دو حلقوں میں اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقے 59 سے راجہ قمر الاسلام کو، جب کہ این اے 63 سے ممتاز خان کو ٹکٹ جاری کیا ہے

پنھنجي راءِ لکو