عمران خان نے دھرنے، سازش، الزامات سے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا، سعد رفیق

ہ گزشتہ چار دن سے سوشل میڈیا پر مہم چلائی جا رہی ہے اور اس مہم میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں۔ عمران خان نے دھرنے، سازش، الزامات سے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا ہے۔
آج لوڈشیڈنگ کا جن بوتل میں بند ہے اور عمران خان سازش نہ کرتے تو بجلی کا مکمل خاتمہ ہوچکا ہوتا۔ ہم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ن لیگ صرف لاہور کو نوازتی ہے اور جو شہر ہمیں ووٹ، عزت دیتا ہے تو کیا ہم اس شہر کے لیے کام نہ کریں؟
عمران خان کو کام کرنا نہیں آتا ہے اور تم جلتے، حسد کرتے، ہنستے رہو اور ہم کام کرتے رہیں گے۔ نواز شریف اور شہبازشریف نے ہر وعدہ پورا کرنے کی کوشش کی ہے۔
اورنج ٹرین کے معاملے میں جو کچھ کیا گیا وہ بہت افسوسناک ہے اور عوام 25 جولائی کو شیر پر مہر لگا کر بتادیں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو