انتخابی مہم کا آغاز موٹرسائیکل پر عوامی انداز میں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حلقہ این اے 62 میں صبح سویرے انتخابی مہم کا آغاز کردیا، شیخ رشید موٹر سائیکل پر انتخابی مہم کے لیے مخلتف یونین کونسل میں نکل پڑے۔ انھوں نے مقامی ہوٹل میں ناشتہ بھی کیا۔
این اے 60 اور 62 کا دورہ الیکشن مہم کا حصہ ہے۔
قلم دوات اوربلا الیکشن میں کامیاب ہوگا، حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف قبضہ اورڈرگس ڈیلرگروپ ہے، عدالت سے صادق وامین قرارپائے، ایفیڈرین کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کوپیسوں سے نہیں خرید سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آمروں کے خلاف سب سے پہلے ہم نکلے اور نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا۔
سابق وزیرداخلہ کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان تمام آزاد امیدواروں کا لیڈر ہوگا۔

Tags: Nawaz Sharif, Sheikh Rasheed, Awami Muslim League,

پنھنجي راءِ لکو