عوام میرے مخالفین کے بسترگول کردیں گے ،چوہدری نثار

انتخابی مہم کے سلسلے میں چوہدری نثار کاچکری میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الیکشن سے وقت بہت سے کھلاڑی آستین چڑھاکرآجاتےہیں اور الیکشن میں لوگوں کی منت سماجت کی جاتی ہے۔ لوگوں کو بلایاجاتاہے لیکن میں نے سیاسی زندگی میں چکری جتنابڑا جلسہ نہیں دیکھا۔
پی پی 10 کےعوام مخالفین کو شکست دیں گے ۔ چونترہ کاجلسہ بھی کامیاب رہا ۔ چکری میں جلسوں کارواج نہیں لیکن یہاں بھی کارکنوں نےمیراحوصلہ بلند کردیا،میراسراونچاکردیا۔ کوئی ٹکٹ کے ساتھ آئے یابغیرٹکٹ ،یہاں کےعوام ردکرکےواپس بھیجیں گے اور میرے مخالفین کےبسترگول کردیں گے ۔
پی ٹی آئی اور نہ ہی مسلم لیگ ن کی طرف دیکھ رہاہوں ۔ کشمیریوں کاقاتل راج ناتھ جب اسلام آبادآیاتومیری حکومت نے جواب دینےسےروکا۔ میں نےراج ناتھ کو ایساجواب دیاکہ وہ بھاگ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کہاگیاچوہدری نثارکی ن لیگ سے ڈیل ہوگئی۔ ساری زندگی کبھی کسی سےڈیل نہیں کی ، چند دنوں میں وضاحت کروں گا ،آزادکیوں کھڑا ہوا۔
میں نے سیاست ہمیشہ عزت کےلیے کی اور کبھی کسی کےسامنےسرنہیں جھکایا۔ عوام کےسامنے سچ لاؤں گا ،نوازشریف سےکس بات پراختلاف ہے۔ سیاسی لنڈابازارکی ٹیم پرویزمشرف اورق لیگ کےساتھ بھی تھی۔ سیاسی لنڈابازاروالے ہرپارٹی میں فٹ ہوجاتےہیں،آج عمران کےساتھ ہیں اور کہتےہیں انقلاب لائیں گے یہ انقلاب نہیں بگاڑلیکرآئیں گے۔
پی ٹی آئی کاپہلوان بڑے بڑے دعوے کررہاہے۔ میرے مخالفین ایک اسکول تک اپ گریڈ نہ کرسکے۔یہاں سچ بات کرناجرم ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی آپریشن میں نے شروع کرایاتھا۔

پنھنجي راءِ لکو