حلقہ این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار قمرالاسلام گرفتار

ومی احتسات بیورو (نیب) نے صاف کمپنی کےسابق چیئرمین راجہ قمرالاسلام اورسی ای اووسیم اجمل گرفتار کرلیا ہے۔ قمرالاسلام پر84واٹرٹریٹمنٹ پلانٹس کاٹھیکہ مہنگےداموں غیرقانونی دینےکاالزام ہے۔
واٹرپلانٹس میں56 ریورس اساماسز پلانٹس،28الٹرافلٹریشن پلانٹس شامل ہیں اور یہ تمام واٹرپلانٹس حاصل پور،منچن آباد،خان پوراورلودھراں میں لگائےجانےتھے۔ انجینئرقمرالاسلام نے بدنیتی سے بڈنگ کاغذات میں مالی تخمینہ بڑھاکرظاہرکرکے کےایس بی پمپس نامی کمپنی کومہنگےداموں ٹھیکہ دیا۔
دوسرے ملزم وسیم اجمل پرصاف پانی کمپنی کےکاغذات میں تبدیلیاں کرنےکاالزام ہے۔ وسیم اجمل نے8فلٹریشن پلانٹس غیرقانونی طورپرتحصیل دنیاپورمیں لگائے اور کنٹریکٹرزاورکنسلٹنٹ کی ملی بھگت سےمعاہدےمیں ردوبدل کی جب کہ ملزم وسیم اجمل کی صاف پانی کمپنی میں بطورسی ای اوتعیناتی غیرقانونی تھی۔

پنھنجي راءِ لکو