مخالفین کے پاس الزام تراشی، جھوٹے پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں، آصف زرداری

کارکن اتحاد، جذبے سے امیدواروں کی کامیابی کے لیے کام کریں اور مخالفین کے پاس الزام تراشی، جھوٹے پروپیگنڈے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک اور عوام کی خدمت کی ہے اور پیپلز پارٹی کی قیادت نےعوام کے ساتھ جو وعدہ کیا وہ نبھایا ہے۔ پی پی نے ادارے بنائے اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے کام کیا ہے۔
مخالفین نے چور دروازے سے اقتدار میں آکرعوام کو انتقام کو نشانہ بنایا ہے اور پیپلز پارٹی عوامی طاقت سے اقتدارمیں آکر ملک کی خدمت کرتی ہے۔
پیپلز پارٹی کل بھی پسے ہوئے طبقے کی جماعت تھی، آج بھی ہے اور بینظیر شہید کا فلسفہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔

پنھنجي راءِ لکو