این اے 67 ، پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نااہل قرار

ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبدالرحمان لودھی نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی پر فیصلہ سناتے ہوئے انھیں نااہل قرار دے دیا۔
الیکشن ٹریبونل نے فوادچوہدری کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔
درخواست گزار نے فواد چوہدری پر کاغذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ کاالزام لگایا تھا۔
فواد چوہدری کے وکیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ان سے کاغذات نامزدگی میں غلطی ہوگئی جس پر وہ معذرت کی درخواست جمع کرائیں گے لیکن اس جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی تھی۔
آج کا فیصلہ افتخار چوہدری کیخلاف پریس کانفرس کرنے پر آیا، پیغام آیا تھا کہ افتخار چوہدری کیخلاف پریس کانفرنسسز نہ کریں، افتخار چوہدری کیخلاف بولے تو آپ کا الیکشن متاثر ہوسکتا ہے۔
آج کے فیصلے کا مقصد میری انتخابی مہم کو متاثر کرنا ہے، معاملے پر سپریم جوڈیشل کونسل سے رجوع کر رہا ہوں اور پاکستان بار کونسل کو بھی معاملے پر شکایت بھجوا رہا ہوں۔

پنھنجي راءِ لکو