الیکشن بروقت ہوگا اورشفاف ہوگا: وزیر قانون و اطلاعات

ہمارا مینڈیٹ صاف اور واضح ہے، الیکشن بروقت ہوگا.
الیکشن میں تاخیرنہیں ہوگی، سیاسی جماعتیں انتخابی مہم پرتوجہ دیں، ہرسیاسی جماعت کی انتخابی مہم سے الیکشن کاماحول بنتا ہے.
سرکاری ٹی وی پر ہرسیاسی جماعت کو برابر وقت دیا جارہا ہے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی.
افواج پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں مصروف ہے، سویلین سائیڈ پر تعلیم دہشت گردی کامقابلہ کرسکتی ہے
ہنرمندبچوں کو دیکھ کرخوشی ہوئی، تعلیمی محکموں کو اسٹریم لائن کی ضرورت ہے، ہائرایجوکیشن وفاقی حکومت کے پاس ہوگی، امید ہے کہ پارلیمنٹ اس معاملے پر قانون سازی کرے گی.
فاٹا ضم ہو چکا ہے، فاٹا کے پی کا حصہ ہے، فاٹا کے عوام پر کے پی اور وفاق کا قانون لاگو ہو چکا ہے، آئینی شق کے مطابق فاٹا کے صوبائی انتخابات ایک سال بعد ہوں گے.
نظام کے لاگو ہونے میں وقت لگتا ہے، فاٹا میں بھی جلد انتخاب ہونے چاہیے، البتہ فاٹا کے صوبائی الیکشن 25 جولائی کوممکن نہیں.

پنھنجي راءِ لکو