حسن ، حسین کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی مںظوری دے دی ، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ حسن اور حسین نواز کو انٹرپول کے ذریعے لانے کی منظوری دے دی ہے۔ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اور نہ ہی کسی پارٹی کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔
لوگ الیکشن مہم چلائیں اور جب نیب بلائے تو پیش ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے الیکشن سے پہلے بھی کام کررہا تھا اور الیکشن کےبعد بھی کرپشن کےخاتمے تک مہم جاری رہےگی۔
قانون پرعمل درآمد ضروری ہے جو نہیں کرے گا اس سے عمل کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ نیب کے نوٹس دعوت نامے نہیں، نوٹس قانون کےمطابق تحقیقات کے لیے بھجوائے جارہے ہیں۔

پنھنجي راءِ لکو