عدالت مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم جاری کرے : امین انصاری

لاہور ہائیکورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ہوم سیکرٹری اوراسسٹنٹ ایڈوکیٹ نے عدالت میں آج جواب جمع کروا دیا ۔
لاء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم عمران کی اپیل صدر پاکستان میں زیر التوا ہےصدر مملکت نے مجرم عمران کی اپیل پر ابھی فیصلہ نہیں کیا ۔
لاء آفیسر نے مزید کہاکہ صدرمملکت کے فیصلے کے بعد مجرم کو سزادینے پر عمل درآمد ھو گاجسٹس انوارلحق نے سماعت ملتوی کردی ۔
درخواست گزار آمین انصاری نے موقف اختیار کیا ہے کہ مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں.سپریم کورٹ سے بھی مجرم عمران کی اپیل خارج ہو چکی ہے. انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 22 کے مجرم کو سر عام پھانسی دی جا سکتی ہے۔
درخواست گزار آمین انصاری نےاستدعا کی کےعدالت مجرم عمران کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم جاری کرے۔

پنھنجي راءِ لکو