ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے، چیف جسٹس

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک کیس کی سماعت کے دوران ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈیمز کیلئے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے۔
یہ نہیں ہونے دیں گے کہ کمیشن کے لوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خرید لیں، ڈیمز کی تعمیر کے لیے قوم کے بچے پیسے جمع کر کے دے رہے ہیں۔
ہم ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز سے متعلق ہر گھنٹے بعد اپڈیٹ کی جائے گی، جس سے پتہ چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی اپنی ویب سائٹ پر یہ معاملہ اٹھانے کا کہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.